برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے جوانا شیلڈز کو ہائوس آف لارڈز کے لئے نامزد کر دیا

فیس بک کی سابق منیجنگ ڈائریکٹر  Joanna Shields

فیس بک کی سابق منیجنگ ڈائریکٹر Joanna Shields

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

 برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپ میں فیس بک کی سابق منیجنگ ڈائریکٹر  Joanna Shields کو ہائوس آف لارڈز کے لئے نامزد کر دیا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد ڈیود کیمرون پر فیس بک انتظامیہ سے قریبی تعلقات پر تنقید کی جا رہی ہے۔ فیس بک پر برطانیہ میں ٹیکس کی چوری کا الزام ہے۔ 2012 ء میں فیس بک نے برطانیہ میں کوئی کارورباری ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ حالیہ برس کمپنی نے اشتہارات کی مد میں 223 ملین پائونڈ کمانے کے باوجود قبل از ٹیکس کٹوتی 2.4 ملین پائونڈ خسارہ ظاہر کیا۔  Joanna Shields کے متعلق برطانیہ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں کسی وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی جائے گی۔  Joanna Shields 2006 ء تک گوگل کی مینجنگ ڈائریکٹر برائے افریقہ و یورپ رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply