شمالی وزیر ستان: امریکہ ڈرون حملہ، 8 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، پاکستان نے حملے کی مذمت کر دی۔ نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے کندسار گائوں میں ایک احاطے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حملے میں 8 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہو گئے تاہم حکام اور سیکیورٹی عہدیداراں نے ڈرون حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرف پر اے ایف پی کو بتایا کہ ملبے میں مزید لاشیں ہو سکتی ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گل بہادر اور حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسند علاقے میں موجود ہیں۔ دریں اثنا پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو غیر ضروری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حملے پاکسان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ان ڈرون حملوں کو اپنی سالمیت اور یکجہتی کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply