یمن کے حوثی جنگجوئوں اور سنی قبائل کے درمیان جھڑپ، 5 ہلاک

یمن کے حوثی جنگجوئوں اور سنی قبائل کے درمیان جھڑپ میں 5  افراد ہلاک

یمن کے حوثی جنگجوئوں اور سنی قبائل کے درمیان جھڑپ میں 5 افراد ہلاک

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کے حوثی جنگجوئوں اور سنی قبائل کے درمیان جھڑپ میں 5  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہ ستمبر میں حوثیوں کی طرف سے صنعا پر چڑھائی کے بعد سے تشدد کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ حسبہ کے علاقے کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ آج صبح  فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں اور دو گھنٹے تک جاری رہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک چیک پوائنٹ پر حوثی جنگجوئوں نے سنی الاحمر کے بعض پیرو کاروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔ واضح رہے حوثی شیعہ ایک اہم سیاسی طاقت کے طور پر ابھرے ہیں۔ دارالحکومت میں سنی اسلام پسندوں کو حوثیوں کے صنعا میں آنے کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ حوثیوں نے اپنے ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پورے شہر کی چھان بین کر رہے ہیں تاکہ بھاگ جانے والوں کا پیچھا کیا جا سکے۔ یمن 2011 ء سے اس وقت مسلسل بد امنی کا شکار ہے جب سے مطلق العنان حکمران علی عبداللہ صالح کی برطرفی ہوئی ہے۔ جبکہ متعدد عسکریت پسند گروپ یمن میں عسکری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

No comments.

Leave a Reply