ایوانِ بالا کے گزشتہ انتخابات غیر آئینی حالت میں ہوئے

جاپان کی عدالتِ عظمیٰ  نے فیصلہ دیا ہے کہ ایوان بالا کے گزشتہ انتخابات غیر آئینی حالت میں ہوئے

جاپان کی عدالتِ عظمیٰ نے فیصلہ دیا ہے کہ ایوان بالا کے گزشتہ انتخابات غیر آئینی حالت میں ہوئے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی عدالتِ عظمیٰ  نے فیصلہ دیا ہے کہ ایوانِ بالا کے گزشتہ سال کے انتخابات انفرادی ووٹوں کی قدر میں عدم مساوات کے سبب غیر آئینی حالت میں منعقد کیے گئے۔ جولائی 2013 ء کے ان انتخابات میں کم ترین آبادی والے حلقے میں ایک ووٹ کی قدر گنجان ترین حلقے کے مقابلے میں 4.7 گنا تھی۔ یہ تفاوت دیہی آبادی میں کمی اور شہری علاقوں کی جانب لوگوں کی نقل مکانی سے پیدا ہوئی ہے۔ عدالت سے رجوع کرنے والے دو وکلا گروپ تھے۔ انکا دعویٰ تھا کہ اس عدم مساوات نے تمام ووٹروں کے برابر ہونے کے آئینی اصول کی نفی کی ہے۔ سربراہ جج Itsuro Terada نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ فرق ختم کرنے کے گزشتہ سال کے اقدامات بظاہر ناکافی ثابت ہوئے۔ انہوں نے اس تفاوت کو ایسی واضح ووٹر عدم مساوات حالت قرار دیا جو آئین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ جج نے قانون سازوں پر زور دیا کہ انتخابی حلقوں کے موجودہ نظام میں ترمیم کی جائے۔ موجودہ نظام میں پریفکچروں کو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply