روس کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں: پیوٹن

روسی صدر Vladimir Putin سوچی میں واقع اپنی صدارتی رہائش گاہ پر فوجی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

روسی صدر Vladimir Putin سوچی میں واقع اپنی صدارتی رہائش گاہ پر فوجی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر Vladimir Putin نے کہا ہے کہ روس اپنی اور اپنے اتحادیوں کی سلامتی کا تحفظ خود کرے گا، لیکن وہ کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔ پیوٹن نے یہ بات بدھ کے روز بحیرہ اسود کے صحت افزا مقام سوچی میں واقع اپنی صدارتی رہائش گاہ پر فوجی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔ روسی صدر کے مطابق ہم کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ کسی تنازع کا حصہ بننا تو کیا ہم کسی علاقے کی سیاسی پنجہ آزمائی یا حرفت میں ملوث نہیں ہونا چاہتے بغیر یہ دیکھے کہ ہمیں کون اس طرف دھکیل رہا ہے یا وہ کیا حربے استعمال کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کس طرح روس کے اقتدار اعلی اور یکجہتی اور اپنے اتحادیوں کی سکیورٹی کی حفاظت کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply