باونسر سے زخمی آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز دم توڑ گئے

بائونسر سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی batsman Phillip Hughes دم توڑ گئے

بائونسر سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی batsman Phillip Hughes دم توڑ گئے

سڈنی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بائونسر سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی batsman Phillip Hughes دم توڑ گئے، جس پر دنیائے کرکٹ سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک کے کرکٹر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے المیہ قرار دیا ہے، جبکہ سوگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیفلڈ شیلڈ میچ میں مخالف ٹیم کے بولر Sean Abbott کی بائونسر لگنے سے زخمی ہونے والے معروف آسٹریلوی batsman 25 سالہ Phillip Hughes جمرات کے روز دم توڑ گے۔ منگل کے روز لگنے والے بائونسر کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں سڈنی کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی اور وہ کومہ کی حالت میں تھے، ان کی موت سے دنیا ئے کرکٹ سوگ کی کیفیت سے دوچار ہے، جبکہ Hughes کے انتقال کی اطلاع کے بعد آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور دیگر ٹیم ممبران کے علاوہ ٹیم کوچ Darren Lehmann  ، سابق سٹارز رکی پوٹننگ اور بریٹ لی بھی سڈنی کے St Vincent’s ہسپتال پہنچ گئے تھے اور Hughes کے اہلخانہ کو دلاسہ دیتے رہے، اس موقع پر کپتان مائیکل کلارک نے Hughes کے والدین، بہن اور بھائی کی جانب سے St Vincent’s ہسپتال میں ایک بیان پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے عزیز بیٹے اور بھائی Hughes کی موت ہمارے لیے تباہ کن ہے۔ شارجہ میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل Hughes کے انتقال کی خبر کے بعد سوگ میں معطل کر دیا گیا، جو کہ آج کھیلا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply