امریکہ میں جان لیوا وائرس ایبولا کی ویکسین کا کامیاب تجربہ

امریکہ میں جان لیوا وائرس ایبولا کی ویکسین کا کامیاب تجربہ

امریکہ میں جان لیوا وائرس ایبولا کی ویکسین کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ میں جان لیوا وائرس ایبولا کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ نئی ویکسین آئندہ ہفتے مغربی افریقی ممالک میں ایبولا کے مریضوں کو دی جائے گی۔ امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین نے بتایا کہ ویکسین انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ ویکسین کو 20 افراد پر آزمایا گیا تو پتا چلا کہ اس نے مدافعتی نظام کو قوت بخشی جبکہ انسانی جسم میں ایبولا کے خلاف نئے امیون سیلز پیدا کئے جنہیں ٹی سیلز کا نام دیا گیا ہے۔ نئی ویکسین جلد ہی مغربی افریقی ممالک میں ایبولا کے مریضوں پر آزمائی جائے گی جس کے بعد اس کے فارمولے میں مزید تبدیلیوں کے لئے غور کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply