سوڈان میں قبائل کی جھڑپیں، 130 سے زائد ہلاک

سوڈان میں قبائل کی جھڑپیں، 130 سے زائد ہلاک

سوڈان میں قبائل کی جھڑپیں، 130 سے زائد ہلاک

جنونی سوڈان ۔۔۔ نیوز ٹائم

تیل کی دولت سے مالا مال ملک سوڈان میں قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب Kordofan نامی علاقے میں زمین کے تنازع پر Ziyoud اور Awlad Omran قبائل کے درمیان کئی روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ دونوں بااثر عرب قبیلے Mesiria کی شاخیں ہیں۔ قبائلی رہنما Mukhtar Babo Nimir نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ان کے مطابق علاقے میں حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی نے بھی مداخلت نہیں کی۔ اس واقعے پر تاحال سوڈان کی سرکار نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ خرطوم نے سوڈان کی 2005 ء میں ختم ہونے والی خانہ جنگی کے دوران عرب قبائل کو مسلح کیا تھا اور بعد ازاں جنوبی سوڈان ایک علیحدہ ملک کے طور پر معرض وجود میں آیا۔ اس تقسیم کے بعد جنوبی سوڈان نے تیل کی بیشتر تنصیبات کا کنڑول حاصل کر لیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply