اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 12 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 12 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 12 فلسطینی گرفتار

مغربی کنارا ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے چار اہم رہنمائوں سمیت کم سے کم ایک درجن فلسطینی گرفتار کر لیے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو علی الصباح مطلوب فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران حماس کے چار سرکردہ کارکنان سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کا ایک رہنما بھی شامل ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کا تعلق مختلف اسرائیل مخالف گروپوں کے ساتھ ہے اور وہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ تفتیش کے لیے انہیں حراستی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ الخلیل شہر سے فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح صہیونی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران عوامی محاذ کے ایک اور حماس کے چار ارکان کو حراست میں لیا۔ عوامی محاذ کے اسیر رہنما عبد العلیم دعنا کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھر کا محاصرہ کیا اور پھر گھر میں گھس کر جامہ تلاشی لینے کے بعد دعنا کو حراست میں لے لیا گیا۔ عبد العلیم دعنا کی عمر60 سال بتائی جاتی ہے۔ اسی شہر میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شادی قفیشہ، سعید النتشہ، ثائر فاخوری اور رمضان قفیشہ کو گرفتار کیے جانے کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔ شمالی الخلیل میں سرچ آپریشن کے دوران صہیونی فوجیوں نے 19 سالہ احمد ایمن خلیل، 26 سالہ محمود محمد اخلیل اور 24 سالہ یوسف محمد زعاقیق کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply