بنگلہ دیش: پاکستان کے حامیوں کی نماز جنازہ پر پابندی

بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کی نماز جنازہ کے اجتماعات نہیں ہونے چاہیئں

بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کی نماز جنازہ کے اجتماعات نہیں ہونے چاہیئں

ڈھاکہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلہ دیش کی بھارت نواز وزیر اعظم حسینہ واجد اسلام کی دشمنی کی تمام حدیں عبور کر گئی ہے۔ پاکستان توڑ کر مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے والے مجیب الرحمن کی بیٹی کی حکومت میں آزادی و جنگی جرائم کے وزیر معظم کا کہنا ہے کہ پاکستان توڑنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرنے کے الزام میں ڈھونگ جنگی جرائم میں پھانسی کی سزا پانے والوں کی نماز جنازہ پر پابندی ہو گئی۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کی نماز جنازہ کے اجتماعات نہیں ہونے چاہیئں۔ ایسے لوگوں کی نماز جنازہ سے پاکستان توڑ کر نیا ملک بنانے کے خواہاں افراد کی قربانیوں کی تحقیر ہو گئی۔ پاکستان توڑنے کے لئے مرنے والے افراد کے ایک فیصد کی تدفین نماز جنازہ کے بغیر کی گئی تھی۔ بیشتر افراد کی لاشوں کو جانور بھنبھوڑتے رہے تھے۔ آئندہ جسے پاکستان بچانے کی کوششوں کے الزام میں پھانسی دیں گے ان کی تدفین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply