وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

وینزویلا کی جیل میں زہریلی دوا استعمال کرنے سے 17 قیدی ہلاک

کراکس ۔۔۔ نیوز ٹائم

وینزویلا کی Uribana جیل میں بھوک ہڑتال پر  بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی ریاست  Laraکے  David Viloria کریکشن Uribana جیل میں گزشتہ 2 روز سے  اپنے حقوق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو زہریلی دوا کھلائی گئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔ وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں نے ایک ساتھ زہریلی دوا کیسے لی اس کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply