خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ نیول فورس کی تشکیل پر غور

جی سی سی کے وزرائے داخلہ کا 33 واں سالانہ اجلاس کویت میں ہوا

جی سی سی کے وزرائے داخلہ کا 33 واں سالانہ اجلاس کویت میں ہوا

ابوظہبی ۔۔۔ نیوز ٹائم

خلیج تعاون کونسل نے خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مشترکہ نیول فورس کی تشکیل پر غور شروع کر دیا ہے۔ قبل ازیں کونسل نے مشترکہ پولیس فورس قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ العربیہ کے مطابق جی سی سی کے وزرائے داخلہ کا 33 واں سالانہ اجلاس کویت میں ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف تعاون اور معلومات کے تبادلے کے علاوہ مشترکہ نیول فورس کی تشکیل پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں امارات میں مشترکہ پولیس فورس کے ہیڈ کوارٹرز، یونیفارئیڈ مواصلاتی سسٹم کی تنصیب رکن ممالک کے درمیان ٹریفک اور شہری دفاع کے لئے سیکیورٹی کمیٹیوں کے قیام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply