کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملہ 5 ہلاک

کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملہ 5 ہلاک

کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملہ 5 ہلاک

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک برطانوی سمیت 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب ڈپلومیٹک کوارٹر میں بھی دھماکہ اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کابل میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار برطانوی سفارتخانے کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں افغان حکام کے مطابق ایک برطانوی اور 4 افغان شہری ہلاک، جبکہ 33 مقامی شہری زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واقعے کی تصدیق کی، تاہم سفارتخانے کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے برطانوی شہری کی ہلاک کی تصدیق کی ہے، حملہ شہر کے مشرقی علاقے میں ہوا جو کابل بھر میں محسوس کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شدید گرد اور دھواں ہوا میں بلند ہوا، جس جگہ حملہ ہوا وہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی اور فوجی دفاتر اور تنصیبات واقع ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ایک مختصر بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ شام گئے ڈپلومیٹک کوارٹر میں بھی ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو آخری طلاع تک جاری تھا، جس کی وجہ سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقے میں بڑی تعداد غیر ملکی دفاتر واقع ہیں۔

No comments.

Leave a Reply