فٹبال ورلڈ کپ 2022 ء قطر میں ہی ہو گا: سیپ بلاٹر

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر Sepp Blatter

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر Sepp Blatter

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر Sepp Blatter نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 ء کی قطر کی میزبانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی منیلا میں ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ دنیا میں ارد گرد لوگ 2022 ء کی میزبانی کے بارے میں بات کر رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو فٹ بال سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 ء کا ورلڈ کپ قطر میں ہی ہو گا۔ فٹ بال کے ورلڈ کپ 2018 ء اور 2022 ء کی میزبانی کے سلسلے میں بدعنوانی کے مزید الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ داہاس آف کامنز میں ثقافتی میڈیا اور کھیل کی نمائندہ کمیٹی نے اس بارے میں جو رپورٹ شائع کی ہے جو اس سے قبل سامنے نہیں آئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ رپورٹ ایک برطانوی اخبار نے انہیں فراہم کی ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018ء میں انگلینڈ میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد کروانے کے لیے بولی لگانے والوں نے اپنے حریف ممالک کی سرگرمیوں کی جاسوسی کی تھی۔ واضح رہے کہ برازیل میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران روس اور قطر کو بالترتیب 2018 ء اور 2022 ء میں عالمی ورلڈ کپ منعقد کرنے کی ذمہ داری ملی تھی۔ اخبار کے ذریعے دی جانے والی معلومات میں یہ بات بھی شامل ہیں کہ کس طرح انگلینڈ کی دعویداری کے لیے افواہوں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک ڈیٹا بیس تیار کیا گیا تھا۔ اور یہ معلومات نجی کمپنیوں اور بطور خاص برطانوی سفارت خانوں سے حاصل کی گئی تھی تاہم اخبار نے کوئی واضح شواہد فراہم نہیں کئے۔ اس کے بجائے رپورٹ میں ووٹوں کے مبینہ طور پر خریدے جانے اور فٹ بال کے ادارے فیفا کے قوانین سے فائدہ اٹھانے کی تفصیلات ہیں۔ ایک دعوے میں کہا گیا ہے کہ روس نے یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر  Michel Platini کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انہیں مشہور مصور پکاسو کی ایک پینٹنگ دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر Putinنے اپنے ملک کے لیے میزبانی کا حق حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، یہاں تک کہ فیفا کے صدر Sepp Blatter کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاکہ وہ ووٹ لینے کے لیے لابی کر سکیں۔ اس طرح قطر پر بھی الزام ہے کہ اس نے کس طرح اپنے پٹرول کی صنعت کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کے تحت 2022 ء میں ہونے والے فٹ بال اور ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

No comments.

Leave a Reply