پاک ایران گیس منصوبے پر سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں: امریکہ

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ایران سے ایٹمی معاہدہ ہونے کے باوجود پاک ایران گیس منصوبے کے حوالے سے امریکا کا موقف تبدیل نہیں ہوا، اگر پاکستان اور ایران اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے تو سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاکسی نے کہا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے چھ ماہ کے عبوری ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں ایران پر عائد پابندیوں میں جو نرمی کی گئی وہ انتہائی محدود ہے اس رعایت میں پاک ایران گیس منصوبہ شامل نہیں۔ جین پاکسی نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے سے گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور اس پر اب بھی سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاکسی سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا  ایران کے ساتھ معاہدے سے گیس منصوبے پر امریکی موقف میں تبدیلی آئی ہے تو انہوں نے اس بات سے انکار کیا اور کہا کہ امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply