ہالی وڈ ایکشن فلم ہرکولیس کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ ایکشن فلم ہرکولیس

ہالی وڈ ایکشن فلم ہرکولیس

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

بارہ سو قبل مسیح کے یونانی جنگجو پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن فلم ہرکولیس کا نیا ٹریلر آگیا۔ فلم میں صدیوں پہلے ایک ظالم بادشاہ کی حکمرانی دکھائی گئی ہے۔ آمر حکمران سے عوام کو نجات دینے کیلئے جنگجو ہرکولیس میدان میں اترتا ہے لیکن بعد میں حالات کا شکار ہو کر اپنی محبوبہ کے ساتھ فرار ہوجاتا ہے۔ عوام کے درد کا خیال نوجوان کو چین نہیں لینے دیتا۔ بالآخر واپس لوٹ آتا ہے اور جابر بادشاہ کو شکست دیکر قوم کا ہیرو بن جاتا ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال دس جنوری کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔

No comments.

Leave a Reply