جنوبی لیبیا میں قائم فوجی اسلحہ ڈپو پر حملہ، 40 افراد کی ہلاکت

جنوبی لیبیا میں قائم فوجی اسلحہ ڈپو پر حملہ

جنوبی لیبیا میں قائم فوجی اسلحہ ڈپو پر حملہ

طرابلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لیبیا کے جنوب میں قائم فوجی اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑکنے سے بھاری مقدار میں اسلحہ کی تباہی کے علاوہ کم از کم چالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلحہ ڈپو ایک ائیر بیس سے متصل قائم تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی لیبیا کے قصبے بارک الشاتی میں اس اسلحہ ڈپو میں زیادہ تر وہ اسلحہ اور بارود رکھا جاتا تھا جو ٹینکوں کی جنگی ضرورتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں فوجی ذمہ دار جنرل محمد الدھابی کا کہنا تھا ”نامعلوم افراد کے ایک گروہ نے اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔” لیبیا کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد افریقی پناہ گزینوں کے ساتھ مل کر اسلحہ چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ بعد ازاں اس کا تانبا الگ کر کے فروخت کر سکیں۔ اسی دوران دھماکے ہونا شروع ہو گئے۔ سرکاری ٹی وی نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی ہے، تاہم کافی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ لیبیا میں ہونے والے دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ واقعہ لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی کے مشرق میں پیش آیا ہے۔ واضح رہے غازی میں پچھلے کئی روز سے عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے۔ لیبیا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ نے اپنے کارکنوں کی حفاظت کیلئے235 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply