لندن: فٹ بال میچ فکسنگ کے الزام میں چھ افراد کی گرفتاری

فٹ بال میچ فکسنگ

فٹ بال میچ فکسنگ

 لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک فٹ بال میچ میں فِکسنگ کے الزمات پر چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد میچوں پر شرطیں لگانے والے کسی بڑے بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں برطانوی اخبار ”ڈیلی ٹیلی گراف” کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کی اشاعت کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نچلے درجے کے لیگ میچز پچاس پونڈ تک کی رقم کے عوض ”فِکس” کیے جاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply