کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک، 150 کو بچا لیا گیا

کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک، 150 کو بچا لیا گیا

کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک، 150 کو بچا لیا گیا

بکنشاسا ۔۔۔ نیوز ٹائم

کانگو میں  کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں30 افراد ہلاک جبکہ 150 کو بچا لیا گیا جبکہ گزشتہ ہفتے بھی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 129 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو کے شمال مشرقی علاقے یکوسو کے قریب دریا میں مسافر بردار کشتی چٹان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 150 افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب ڈوبنے والے افراد کے  لواحقین  نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس  اسٹیشن اور سرکاری عمارتوں کو آگ  لگا دی، اس موقع پر مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے مناسب اقدام نہیں کر رہی جس کے باعث اس طرح کے حادثات  معمول بن گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply