بھارت: علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع

بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائل کے حملے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے

بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائل کے حملے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائل کے حملے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے اور شورش زدہ علاقے میں 6 ہزار اضافی فوجی اور ہیلی کاپٹر تعینات کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلوں میں تلاش کا کام جاری ہے، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے مقامی افراد کو علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ بھوٹان، میانمار اور بنگلہ دیش سے تعاون طلب کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں کے حملے کے بعد فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بھارت کا شمالی مشرقی علاقہ جس کے گرد و نواح میں چین، میانمار، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے ممالک واقع ہیں اور یہ عام خیال کیا جاتا ہے کہ عسکریت پسندان سرحدوں کو استعمال کرتے ہ ہیں جو گھنے جنگل والے پہاڑی علاقے سے گزرتی ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج نے علیحدگی پسند بوڈو قبائل کے خلاف کارروائی کے لیے پڑوسی ممالک بھوٹان میانمار اور بنگلہ دیش سے بھی مدد طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں بھارت سے فرار ہو کر آنے والے علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ واضح رہے کہ ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں نے دو مختلف اضلاع میں متعدد حملے کر کے عورتوں اور بچوں سمیت 76 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply