انڈونیشیا میں سونامی کے 10 برس مکمل ہونے پر دعائیہ تقاریب

آچے میں ہزاروں افراد جامع مسجد میں جمع ہوئے جو سونامی کی 30 فٹ لہروں میں بھی قائم رہی تھی

آچے میں ہزاروں افراد جامع مسجد میں جمع ہوئے جو سونامی کی 30 فٹ لہروں میں بھی قائم رہی تھی

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی کے 10 برس مکمل ہونے پر دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ سونامی سے سب سے زیادہ متاثرہ جزیرے سماٹرا میں مرکزی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 26 دسمبر 2004 ء کو 9.1 شدت کے زلزلے کے بعد آنے والے سونامی میں 2 لاکھ کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ انڈونیشیا کے نائب صدر Jusuf Kalla نے سونامی کے وقت امداد فراہم کرنے والے ممالک کے سفیروں میں اعزاز بھی تقسیم کئے۔ آچے میں ہزاروں افراد جامع مسجد میں جمع ہوئے جو سونامی کی 30 فٹ لہروں میں بھی قائم رہی تھی۔ تھائی لینڈ اور سری لنکا بھی سونامی سے متاثر ہوئے تھے اور وہاں بھی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply