سوئیڈن میں مظاہرے کے دوران مسجد کو آگ لگا دی گئی، 5 نمازی زخمی

سوئیڈن میں مظاہرے کے دوران مسجد کو آگ لگا دی گئی، 5 نمازی زخمی

سوئیڈن میں مظاہرے کے دوران مسجد کو آگ لگا دی گئی، 5 نمازی زخمی

اسٹاک ہوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئیڈن میں حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک مسجد کو شہید کر دیا جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ایسکلس ٹونا ٹان کی رہائشی عمارت کے گرائونڈ فلور پر واقع مسجد میں 15 سے 20 افراد ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران 5 نمازی زخمی ہو گئے جبکہ مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا  کہ  کسی نے باہر سے کوئی چیز مسجد کی کھڑکی سے اندر  پھینکی جس کے فورا بعد مسجد میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن اس دوران مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔ واضح رہے کہ ایسکلس ٹونا میں سویڈین ڈیموکریٹس کے حامی گزشتہ کئی روز سے حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت امیگریشن قوانین کو مزید سخت بنا کر تارکین وطن کو ملک آنے سے روکے۔

No comments.

Leave a Reply