شامی طیاروں کی بمباری، 45 بیگناہ شہری جاں بحق

شامی طیاروں کی بمباری، 45 بیگناہ شہری جاں بحق

شامی طیاروں کی بمباری، 45 بیگناہ شہری جاں بحق

دمشق، بیروت ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی رہائشی علاقوں پر بمباری، 45 بے گناہ شہری جاں بحق، 175 زخمی، متعدد گھر اور عمارتیں تباہ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق شامی فضائیہ لڑاکا طیاروں نے حلب کے شمال مشرق میں al Bab شہر اور اس کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر تباہ کن بمباری کی، طیاروں نے آبادی پر بیرل بم پھینکے، بمباری سے 45 بیگناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 175 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ بمباری سے متعدد گھر اور عمارتیں تباہ ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہستپال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے ہیں تاہم انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ al Bab اور اس کے مضافات پر داعش کا قبضہ ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے بھی ان پر بیرل بم گرائے، شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے پوچھا کہ بشار الاسد ہمیں کیوں قتل کر رہا ہے، اس پر اللہ کا غضب نازل ہو۔ شامی مبصر گروپ کے مطابق فضائیہ کے طیارے دو روز سے علاقے پر بمباری کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں 110 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، طیاروں نے 470 حملے کئے ہیں۔ یاد رہے کہ شامی حکومت کی جانب سے مسلسل رہائشی علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے جس میں سینکڑوں بیگناہ افراد مارے جا چکے ہیں۔ رہائشی علاقوں پر بمباری کرنے پر دنیا بھر میں شامی صدر بشار الاسد پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ مبصر گروپ کے مطابق دارالحکومت دمشق کے مضافات میں فوج کے سنائپرز نے 11 بیگناہ شہریوں کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کر دیا جب وہ باغیوں کے زیر قبضہ زبدین سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، ان میں 4 بچے اور 3 خواتین شامل تھیں۔ یہ افراد باغیوں کے مظالم سے تنگ آ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم فوجی سنائپرز نے انہیں قتل کر دیا۔

No comments.

Leave a Reply