سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

کولمبو ۔۔۔ نیوز ٹائم

سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے تلے دب کر  14 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد  بے گھر ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں موسلا دھار بارشیں طوفانی شکل اختیار کر گئیں جبکہ  وسطی علاقے میں موسلا دھار بارش کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے  ڈیم کے مرکزی گیٹ کھول دیئے جس کی وجہ سے قریبی بستیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ پانی میں ڈوب کر 4 افراد ہلاک اور 10 افراد مٹی کے تودے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب سیلابی صورتحال کے باعث 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لئے فوجی دستوں کو روانہ کر دیا ہیں۔

No comments.

Leave a Reply