یوکرائن حکومت اور روس نواز باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا آغاز

یوکرائن حکومت اور  روس نواز باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا آغاز

یوکرائن حکومت اور روس نواز باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا آغاز

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوکرائن کی حکومت اور ملک کے مشرقی علاقے پر قابض روس نواز باغیوں نے ان سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز کر دیا ہے جنہیں طرفین نے 8 ماہ سے جاری محاذ آرائی کے دوران حراست میں لیا ہے۔ حکام کے مطابق تبادلے کے دوران یوکرائن حکومت 220 جنگجوئوں کو باغیوں کے حوالے کرے گی جو جواب میں یوکرائن کے 150 فوجی اہلکاروں کو رہا کریں گے۔ قیدیوں کا یہ تبادلہ اس معاہدے کے تحت ہو رہا ہے جس پر فریقین نے رواں ہفتے بیلا روس کے دارالحکومت مِنسک میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اتفاق کیا تھا۔ مذاکرات کا مقصد یوکرائن کی حکومت اور ملک کے مشرقی علاقوں  ڈونیسک اور لوہانسک پر قابض روس نواز باغیوں کے درمیان ستمبر میں طے پانے والے 12 نکاتی امن معاہدے پر مکمل عملدر آمد کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ ان مذاکرات میں یورپ کی تنظیم برائے سلامتی اور تعاون (او ایس سی ای) اور روس کے نمائندوں نے فریقین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ بات چیت میں شریک سفارتی نمائندوں کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہونا ہے جس میں مشرقی یوکرائن کے علاقے ڈونباس میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جاری لڑائی بند کرانے کے لیے امن معاہدے پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ سفارتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی فضا سخت کشیدہ ہے اور فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply