مقبوضہ کشمیر: انتخابی ڈرامہ کامیاب بنانے کے لیے 1100 نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ کامیاب بنانے کے لیے 1100 نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ کامیاب بنانے کے لیے 1100 نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا انکشاف

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ایک مقامی تنظیم وائس آف وکٹمز نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے انتخابی ڈرامے کو یقینی بنانے کے لیے نابالخ بچوں سمیت 1100 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں وائس آف وکٹمز نے کہا کہ انتخابی ڈرامے کے دوران بہت سے علاقوں میں لوگوں نے بائیکاٹ کے حق میں مظاہرے کئے جس کے بعد بھارتی پولیس نے لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کیا۔ پولیس نے سری نگر، بارہمولہ، سوپور، پلہالٹن، بڈگام اورجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ وائس آف وکٹمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبد القدید ڈار نے کہا کہ گرفتار افراد ابھی بھی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے۔ انہوں نے کہا ان میں اکثر نوجوانوں کو سرینگر شہر اور بار ہملولہ قصبے کے اندرونی علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پلہالن سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھاری پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے صرف 600 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم گرفتار افراد کی تعداد 1100 سے بھی زیادہ ہے۔ ان گرفتاریوں کے باوجود عوامی سطح پر انتخابی ڈرامے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ ار ایسوسی یشن نے ضلح بار ہمولہ کے پولیس سٹیشن میں 27 نوجوانوں کی ایک سال سے مسلسل نظربندی کے خلاف عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سے نظر بند نوجوانوں کی حالت زار کے بارے میں رپورٹ طلب کرے۔

No comments.

Leave a Reply