داعش نے شام میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 2 ہزار افرد کو قتل کیا، رپورٹ

داعش نے شام میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 2 ہزار افرد کو قتل کیا، رپورٹ

داعش نے شام میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 2 ہزار افرد کو قتل کیا، رپورٹ

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ داعش نے  گزشتہ 6 ماہ کے دوران شام میں 2 ہزار کے قریب  افراد کو قتل کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں موجود شدت پسند تنظیم داعش نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران تقریباً 2 ہزار کے قریب شہریوں کا قتل عام کیا  اور ان افراد کو گولیاں مار کر سر قلم کر کے یا پتھر مار کر سنگسار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 28 جون سے لے کر اب تک قتل کئے جانے والوں میں زیادہ تعداد  عام شہریوں کی ہے جن میں 8خواتین  بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قتل کئے جانے والوں میں 930 افراد کا تعلق مغربی صوبے کے  قبیلے سے ہے جو  داعش کے خلاف لڑنے میں مصروف ہیں اس کے علاوہ قتل کئے جانے والوں میں 120 کا تعلق خود شدت پسند تنظیم داعش سے ہے جو کہ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کئے گئے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے واقعات میں مارے جانے والے افراد کے اعداد و شمار کا پتہ نہیں چل سکا۔

No comments.

Leave a Reply