برطانیہ اور جاپان میں برفباری اور سخت سردی کی لہر جاری

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں

لندن، ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ روز برف کے طوفان نے سڑکوں پر تباہی مچا دی۔ برفباری کے ساتھ 65 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں سے بجلی کے کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے برطانیہ کے ایک لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کے بیشتر حصوں میں برف باری اور تیز ہوائوں کی وجہ سے ٹرین سروس اور پروازیں معطل ہوئیں ہیں۔ برطانیہ کی مختلف شہروں کو ملانے والی کئی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی شدید مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ برفباری کے نتیجے میں ملک کے کئی حصوں میں ہزاروں مکانات شدید سردی کے باعث بجلی سے محروم ہو گئے۔ برفباری کے ساتھ 65 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائون سے بجلی کے کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہس ے برطانیہ کے ایک لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ گزشتہ روز کی برف باری سے یارک شائر، اسٹیورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ جہاں کی اہم شاہراہوں پر مسلسل 12 گھنٹوں کی برف باری کے بعد 5 انچ تک برف جم گئی، جس کی وجہ سے جگہ جگہ گاڑیاں کے پھسلنے کے واقعات رونما ہوئے۔ جبکہ سینکڑوں مسافروں نے رات کے اندھیرے میں منبوراً سڑک پر گاڑی چھوڑ کر پیدل سفر کیا۔ برطایہ کی اہم موٹر وے پر ٹرک الٹنے کے نیجے میں سڑک جام ہو گئی اور لوگوں کو سخت سردی میں رات سڑک پر ہی گزارنی پڑی۔ لنکا شائر کی پولیس نے رات میں 35 ٹریفک کے حادثات رپورٹ کیے ہیں۔ برفباری نے جہاں سڑک کے ذریعے آمدورفت کو متاثر کیا وہیں فضائی سفر میں بھی مشکلات پیدا کیے۔ برطانیہ کے کئی ہوائی اڈوں پر پراوزیں معطل ہوئیں خاص طور پر لیور پول اور لیڈز بریڈ فورڈ کے ہوائی اڈوں پر کل تمام پروازی منسوخ رہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے مزید برف باری اور کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ملک کے بیشتر حصوں کے لیے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ یو این آئی کے مطابق جاپان میں ماہ نومبر سے 24دسمبر تک برفباری سے 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ٹی وی چینل این ایچ کے نے حکومت کے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ 16 افراد چھتون اور سڑکوں سے برف ہٹائے جانے کے دوران عدم احتیاط کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیںَ واضح رہے کہ رواں سال جاپان کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری ہوئیں ہیں۔ بعض جگہوں پر 2 میٹر تک برف گری ہے۔ دسمبر میں شدید برفباریوں کی وجہ سے 3 سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق جنوری میں جاپان میں مزید برفباری کا خدشہ ہے۔ حادثات سے بچنے کے لیے لوگوں کو برفانی طوفان کے دوران گھر کے اندر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دور افتادہ علاقوں کے باشندوں کو دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہونے کے امکان کے پیش نظر خوراک اور ایندھن رکھے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply