دنیا کی انوکھی سڑک جو عمارت کے اندر سے گزرتی ہے

جاپانی شہر اوساکا میں کہ مشہور سڑک ہان شین ایکسپریس اچانک ایک عمارت میں گھس جاتی ہے

جاپانی شہر اوساکا میں کہ مشہور سڑک ہان شین ایکسپریس اچانک ایک عمارت میں گھس جاتی ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی شہر اوساکا جانے والے یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ مشہور سڑک ہان شین ایکسپریس اچانک ایک عمارت میں گھس جاتی ہے اور دور سے دیکھنے پر یہ نظارہ بہت ہی عجیب و غریب نظر آتا ہے۔ اس عجوبے کو دنیا ”Gate Tower Buligind” کے نام سے جانتی ہے۔ ہان شین ایکسپریس وے 16 منزلہ عمارت کے پانچویں، چھٹے اور ساتویں فلور سے گزرتی ہے جبکہ اس سے نیچے اور اوپر کے فلورز پر دفاتر اور دیگر سہولیات ہیں۔ جاپانیوں نے شہر کی مشہور سڑک کو ایک عمارت میں سے کیوں گزرا اس کی تاریخ بہت دلچسپ ہے۔ جاپان کی ایک مشہور کمپنی 1988ء میں اس جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری حاصل کر چکی تھی لیکن بعد ازان حکومت نے اسی جگہ سے ہان شین ایکسپریس وے کی رابطہ سڑک گزارنے کا منصوبہ بنا لیا لیکن کمپنی یہ جگہ چھوڑنے کو تیار نہ تھی۔ پانچ سال تک کمپنی اور حکومت کے درمیان جھگڑا چلتا رہا اور بالآخر یہ طے پایا کہ عمارت بھی بنے گی اور سڑک بھی گزرے گی اور اس کے لیے یہ حل نکالا گیا کہ عمارت کے تین فلورز میں سے رابطہ سڑک گزاری جائے گی۔ اس سڑک کے لیے عمارت کے باہر خصوصی ستون بنائے گئے تاکہ اس کا بوجھ عمارت پر نہ آئے اور سڑک کے گرد ایک خول تعمیر کیا گیا ہے تاکہ عمارت گاڑیوں کے شور سے محفوظ رہے۔ اس عجیب و غریب منصوبے کا افتتاح فروری 1992ء میں کیا گیا اور اب اسے تاریخی اہمیت حاصل ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply