امریکی کانگریس نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی

امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور پاکستانی وزی خزانہ اسحاق ڈار

امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور پاکستانی وزی خزانہ اسحاق ڈار

اسلام  آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی سفیر Richard G Olson  نے کہا ہے کہ کانگریس نے کیری لوگر ایکٹ کے تحت پاکستان کے لیے 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاونت پیکیج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سانحہ پشاور پر تعزیت کے لیے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اس میں توانائی، دہشت گردی کے خلاف دفاع، معاشی ترقی، تعلیم اورصحت جیسے شعبوں کے لیے رقوم فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی  پیکیج کا بڑا حصہ شمالی وزیرسان کے بے گھر اور متاثرین سیلاب کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے لیے بوئنگ طیاروں کی جلد فراہمی کیے خواہاں ہیں۔ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے یہ پختہ عزم کیا ہے کہ دہشت گردی کے ساتھ پوری قوت سے نمٹا جائے گا اور اس معاملے پر پوری قوم اور سیاسی قیادت میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے چوتھے اور پانچویں جائزے کے کامیاب تکمیل اور زرمبادلہ کے زخائر 15 ارب ڈالر ہونے پر مبارکباد پیش کی جس کی وجہ سے پاکستان کو آئی بی آر ڈی کی رکنیت حاصل کرنے اور بہتر مالیاتی پیکیج ملنے کا موقع میسر آیا ہے۔ Richard G Olson  نے وزی داخلہ چودھری نثار سے بھی ملاقات کی اور سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور اس کی قیادت پوری طرح متحد ہیں۔

No comments.

Leave a Reply