ایئر ایشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ 3 روز بعد تلاش کر لیا گیا

لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کے طیاروں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیر جاوا میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں

لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کے طیاروں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیر جاوا میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں

سورابایا ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ 3 روز قبل سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کے طیاروں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیر جاوا میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ایئر ایشیا کے مسافر طیارے کی ہو سکتی ہیں، یہ جگہ اس علاقے کے قریب ہے جہاں طیارے کا رابطہ منقطع ہوا تھا، ایک جہاز کو ملبے والی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کا طیارہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیر جاوا کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا، جس میں عملے کے ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے۔

No comments.

Leave a Reply