اذان کی آواز میری روح میں بس گئی ہے، اداکار لیام نیسن

ہالی ووڈ کے نامور سٹار لیام نیسن

ہالی ووڈ کے نامور سٹار لیام نیسن

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کے نامور سٹار Liam Neeson نے کہا ہے کہ وہ اسلام قبول کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹیکن سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے یہ فیصلہ اپنے ترکی کے دورے کے دوران اذان سننے کے بعد کیا۔ 59 سالہ لیام نیسن نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران مساجد سے آنے والی اذان کی آواز میری روح میں بس گئی۔ انہوں نے کہا کہ دن میں پانچ بار اذان دی جاتی ہے، ابتدا میں یہ آپ کو شاید عجیب لگے مگر پھر یہ آپ کی روح میں بس جاتی ہے اور بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول کی تاریخی مساجد بہت خوبصورت ہیں جنہیں دیکھ کر میں اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوچنے لگا ہوں۔ Liam Neeson ایک کیتھولک عیسائی ہیں اور آئر لینڈ میں اپنے قصبے میں انہیں پادری کا درجہ بھی حاصل ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہر گزرتا دن ہم سے سوال کرتا ہے کہ ہم اس دنیا میں کیا کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply