پیرس جیسا امن مارچ آزاد فلسطینی ریاست میں بھی ہو گا: ترکش وزیر اعظم

ترکی کے وزیراعظم Ahmet Davutoglu

ترکی کے وزیراعظم Ahmet Davutoglu

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے وزیراعظم Ahmet Davutoglu نے کہا ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت میں فرانس کے صدر مقام پیریس میں ہونے والے ملین مارچ کی طرح امن مارچ ہو گا۔ یہ وہ وقت ہو گا جب پوری دنیا امن کا گہوارہ بنے گی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ میں نے پیریس میں دہشت گردی مخالف امن مارچ میں کیوں شرکت کی تو میں کہتا ہوں کہ ہمیں اس طرح کے مواقع کو نیتن یاھو جیسے دہشت گردوں کے لیے خالی چھوڑ دینا چاہیے۔ جہاں بھی انسانیت اور امن کی بات ہو گی ہم ضرور شریک ہوں گے۔ بہت جلد ایسا ہی ایک امن مارچ آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت میں بھی ہو گا۔ Ahmet Davutoglu کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما نے میرے پیریس میں امن مارچ میں شرکت کی مخالفت کی ہے۔ ترکی کا ایسے کسی بھی ایونٹ میں شامل ہونا سچائی پر مبنی ایک فطری بات ہے لیکن کسی امن مارچ میں اسرائیلی وزیر اعظم کی شرکت قطعی طور پر غیر فطری ہے کیونکہ اسرائیل تو خود دہشت گردی کا مرتکب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جہاں بھی ہو گی ترکی اسے انسانیت کے خلاف جرم تصور کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply