میڈونا گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی

میڈونا گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی

میڈونا گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کی گلوکارہ Madonna Grammy Awards میں پرفارم کریں گی۔ کونٹیکٹ میوزک ڈاٹ کام سے انٹرویو میں کہا کہ میں 8 فروری کو لاس اینجلس گریمی ایورڈز میں پرفارم کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں تھکن کے باوجود ورزش اور رقص کر تی ہوں اور خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم رقص نہ کریں تو جسمانی مشقت کے لیے کچھ اور کرنا پڑتا ہے۔ میں ملاوی میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پرستار مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ میں بھی اپنے پرستاروں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرتی ہوں۔ مجھے لائیو پرفارم کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھ لائیو پرفارم کر کے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے لوگ اپنی جگہ بنانے کے لیے اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری البم ”ایم ڈی این اے” نے اچھا بزنس کیا تھا۔ مجھے اس کی کامیابی کی خوشی تھی۔ میں نے اسی وجہ سے اس نام سے ورلڈ ٹور کئے۔ ورلڈ ٹور کے دوران نئے پرفارمز کو اپنے ساتھ رکھتی ہوں۔

No comments.

Leave a Reply