افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے ڈپٹی گورنر سمیت 9 جنگجو ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے ڈپٹی گورنر سمیت 9 جنگجو ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے ڈپٹی گورنر سمیت 9 جنگجو ہلاک

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر اور اہم کمانڈروں سمیت 9 جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 3 افغان فوجی بھی مارے گئے۔ ادھر افغان انٹیلی جنس نے کابل پر راکٹ حملوں اور خودکش کار بم حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور راکٹ برآمد کر کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب داعش نے صوبے فراہ میں تربیتی کیمپ قائم کر دیے۔ جمعرات کو افغان میڈیا کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے آپریشن میں9 جنگجو مارے گئے جن میں طالبان کا فرضی نائب گورنر بھی شامل ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے حملوں میں 3 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ افغان نیشنل آرمی نے دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کی 20 ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں۔ دریں اثنا وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بیان میں بتایا کہ افغان نیشنل آرمی کے آپریشن میں طالبان کے فرضی ڈپٹی گورنر سمیت 9 جنگجو مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 3  سینئر طالبان رہنما شامل ہیں جن کی شناخت غفار شفق، ملائم زکریا اور ملا عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر صوبے وردک میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دی گئی۔ ایک اور آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس نے کابل کے ضلع خاکی جبار سے 10 بی ایم ون راکٹ قبضے میں لے لیے۔ افغان انٹیلی جنس نے ضلع دہہ سبز میں کاروائی کر کے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 20 باکس برآمد کر لیے۔ دوسری جانب داعش نے افغانستان کے صوبے فراہ میں تربیتی کیمپ قائم کر دیے، درجنوں افراد پر مشتمل گروپ کے پاس جدید ہتھیار اور داعش کے جھنڈے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ خاک سفید کے علاقے میں گزشتہ 3 ہفتوں سے فعال ہیں۔

No comments.

Leave a Reply