ایران نے بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند کر دے گا

ایران نے بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند کر دے گا

ایران نے بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند کر دے گا

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی سنٹرل بینک کے ڈپٹی گورنر جنرل Gholam ali Kamyab کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین ترک کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے Gholam ali Kamyab کا بیان نقل کیا ہے کہ تہران دوسرے ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت میں ڈالر کے بجائے یورو، ترک لیرا، روسی روبل سمیت چین اور کوریا کی کرنسی استعمال کر رہا ہے۔ غلام علی کامیاب بے بتایا کہ ایران کا متعدد ملکوں کے ساتھ آسان شرائط پر مبنی باہمی تجارت کے معاہدے کرنے کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدوں کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہو گا۔ حالیہ چند مہینوں کے دوران ایرانی کرنسی کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے بہت زیادہ گر چکی ہے۔ نیز ایران کے ایٹمی پروگرام کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے اپنا تیل اور دوسری چیزوں کی درآمد کے بدلے رقوم حاصل کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply