برطانیہ کی سابق وزیر سعیدہ وارثی برطانوی حکومت کے خلاف شدید تنقید

برطانیہ کی سابق وزیر سعیدہ وارثی

برطانیہ کی سابق وزیر سعیدہ وارثی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی سابق وزیر سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں مقیم 30 لاکھ مسلمانوں کے حوالے سے اپنائی گئی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے برطانیہ میں موجودہ مسلم کمیونٹی کی مختلف معاملات میں عدم شرکت اور ان کی رائے کو اہمیت نہ دینے سے ان کے خلاف شکوک و شہبات کی فضا قائم ہوئی ہے، جس سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا ہے ۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان سخت بے چین اور حکومت سے ناراض ہیں۔ انہوں ے کہا حکومت مسلمانوں اور مسلم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو تشویش کی نظر دیکھ رہی ہے اور متعدد بار کہنے کے باوجود ڈیوڈ کیمرون نے دیگر مذاہب ، بشمول مسلمانوں کو سالانہ اجلاسوں میں مساوی طور پر شریک نہیں کیا۔ حکومت میں شریک افراد نے برطانیہ میں مقیم 30 لاکھ مسلمانوں کے تحفظات اور خوف کو دور کرنے کے لیے مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم مسلمان اسی صورت میں اس ملک کے اقدار کی حمایت کریں گے، جب انہین اس بات کا یقین ہو کر ان کی بات سنی جائے گی۔ یاد رہے کہ سعیدہ وارثی نے گزشتہ برس اگست میں فلسطین تنازع پر حکومتی پالیسی سے اختلافات کے بعد ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply