متعدد ممالک کے سربراہان کی شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت

متعدد ممالک کے سربراہان کی شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت

متعدد ممالک کے سربراہان کی شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی تعزیت کے لیے عالمی رہنمائوں کی ریاض آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان مملکت سمیت عالمی رہنمائوں نے نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ العربیہ کے مطابق ملاقات کرنے والے وفود میں روسی وفد بھی شامل تھا جس میں روسی وزیر اعظم Dmitry Medvedev سمیت کئی دیگر اہم حکومتی شخصیات شریک تھیں۔ اس کے علاوہ مراکش، چین اور ایران سے آئے وفود نے بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ جمہوریہ قزاقستان کی سینٹ کے چیئرمین Kassym-Jomart Tokayev ، قزاقستان کے وزیر خارجہ Erlan Idrisov  ، بھارت کے نائب صدر ڈاکٹر محمد حامد انصاری، اسپین کے بادشاہ Felipe VI ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم Faiman ، انڈونیشیا کے نائب صدر Muhammad Jusuf Kalla ، تیونس کے صدر Beji Caid Essebsi ، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی، ناروے کے Crown Prince Haakon Magnus ، ڈنمارک کے Crown Prince Frederik  ، نائیجریا کے نائب صدر Mohammed Namadi Sambo ، فرانسیسی صدر Francois Hollande ، یمنی پارلیمنٹ کے سپیکر Yahya Ali Al-Rai ، جمہوریہ چیک کے سپیکر Hamsak  ، اطالوی وزیر خارجہ Paolo Gentiloni ، لبنانی سپیکر پارلیمنٹ Nabih Berri، وزیر اعظم Tammam Salam، مصری صدر عبد الفتاح السیسی، یوکرائن کے وزیر اعظم Petro Poroshenko ، اماراتی وزیر خارجہ الشیخ عبد اللہ بن زید، برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس، وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد، اردنی فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم، کویتی ولی عہد Sheikh Nawaf Al-Ahmad ،  Al-Sabah ، Sheikh Jassim bin Muhammed bin Jassim Al Thani ، بحرین کے ڈپٹی سپیکر اور قطر کے نائب امیر ریاست Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani سمیت درجنوں دیگرعالمی رہنمائوں نے ملاقات کی۔

No comments.

Leave a Reply