اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد پر اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ، سرحدی سڑکیں سیل کر دیں گئی

اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد پر اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا

اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد پر اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

قابض اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور لبنان کی سرحد سیمت متصل سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔  اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سییہ اقدام نامعلوم افراد کا لبنان کی سرحد پر لگائی حفاظتی باڑ عبورکر کے اسرائیل کی طرف آنے کی کوشش کے بعد کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب واقع یہودی کالونیوں کے باشندوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں فوج کو سرحد پر تعینات کیا ہے جو مسلسل گشت  جاری رکھے ہوئے ہے۔  خیال رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے 3 فیلڈ کمانڈرز سمیت کم سے کم 6 ارکان کو شام میں شہید کر دیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے اپنے کارکنوں کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد  لبنان کی سرحد پر دوبار فوج کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply