یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

روس نواز علیحدگی پسندوں کے یوکرائن کی اہم بندرگاہ کے شہر Mariupol پر حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

روس نواز علیحدگی پسندوں کے یوکرائن کی اہم بندرگاہ کے شہر Mariupol پر حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

ڈونیٹسک، واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

 روس نواز علیحدگی پسندوں کے یوکرائن کی اہم بندرگاہ کے شہر Mariupol پر حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک  اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شنکو نے عہد کیا کہ یوکرائن کی سرزمین کا دفاع کیا جائے گا، ساتھ ہی انھوں نے اپنی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، عالمی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ماری پول کے ایک رہائشی علاقے پر لگنے والے راکٹ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے، اس گولہ باری کا نشانہ ایک مارکیٹ اور رہائشی عمارات بنیں، جس کے نتیجے میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، اس حملے سے چند ہی گھنٹے قبل ڈونیتسک کے علاقے میں ایک باغی رہنما نے بتایا کہ یوکرائن کے ساتھ کوئی مزید امن بات چیت نہیں ہو گی۔ روس نواز علیحدگی پسندوں کی اشتعال انگیزی کے اقدام کے سلسلے میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی پالیسی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ اس سے یورپی یونین اور روس کے تعلقات میں شدید بگاڑ آئے گا، دریں اثنا یورپی یونین کی پالیسی سربراہ فیڈریکا مغرینی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ باغیوں کو حربی اور مالی مدد فراہم کرنا بند کرے اور اس حملے کو ختم کرانے کے سلسلے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

No comments.

Leave a Reply