شامی پناہ گزینوں کے لیے مزید امداد کا مطالبہ : انجلینا جولی

شامی  پناہ گزینوں کے لیے  مزید امداد کا مطالبہ ، انجلینا جولی

شامی پناہ گزینوں کے لیے مزید امداد کا مطالبہ ، انجلینا جولی

اربیل ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی سفیر خیر سگالی اور معروف امریکی اداکارہ انجیلنا جولی نے عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں پناہ حاصل کرنے والے عراقی شہریوں کے لیے عالمی برادری سے مزید امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کے دورے کے بعد شمال مغربی عراق کے شہر دھوک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ پناہ گزین نہایت کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ  فوری طور پر کرد پناہ گزینوں کے لیے امداد فراہم کرے اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے دولت اسلامی داعش جیسے شدت پسندوں سے طاقت سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے وہیں جنگ سے متاثر ہونے اور بے گھر ہونے والوں کی امداد میں اضافے کی بھی ضرورت ہے۔ داعش کے خوف سے گھر چھوڑنے والے عالمی برادری سے امداد کے منتظر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انجیلنا جولی کا کہنا تھا کہ کردستان شمالی عراق کے شہروں سے بے گھر ہونے والے ہزاروں شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ کردستان کی حکومت بھی پناہ گزینوں کی امداد کر رہی ہے تاہم وہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا۔ کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں کی معاشی حالت ابتر ہے۔ انہیں فوری اور جنگی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ امریکی ادارکارہ انجلینا جولی ہفتے کی شام کردستان کے صوبائی دارالحکومت اربیل پہنچی تھیں جہاں گذشتہ روز انہوں نے دھوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا۔ کردستان کے علاقے میں پناہ گزینوں کے لیے قائم دفتر کے ایک عہدیدار دیندار زیباری نے بتایا کہ امریکی سفیرہ برائے خیر سگالی نے پناہ گزینوں کے حالات سے آگاہی کے لیے کردستان کا دورہ کیا، بعد ازاں وہ کچھ دیر آرام کے لیے دھوک چلی گئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply