بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا یوم سیاہ

سرینگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کے 66 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا۔ مقبوضہ وادی میں سخت سیکیورٹی کے باوجود عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے، پولیس کے لاٹھی چارج سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہے، سید علی گیلانی، میر واعظ ، یا سین ملک سمیت حریت رہنما گھروں میں نظر بند رہے، نماز کے لئے مسجد جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، وادی کو بھارتی فورسز کی جانب سے چھائونی میں تبدیل کر دیا گیا، کئی علاقوں میں بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اور خواتین سے بد تمیزی کی، بچوں اور بوڑھوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرے ہوئے، شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو آزادی کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کا آٹھ لاکھ فوج کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانا مضحکہ خیز ہے۔ حزب الجاہدی کے سپریم کمانڈر پیر سید صلاح الدین احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں، بھارت جمہوری ملک کہلوانے کا حق نہیں رکھتا، یہ ملک عملاً انتہا پسند ہندو سٹیٹ ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد میں مضمر ہے، پاکستان پوری جرات کے ساتھ کشمیریوں کی حمایت کرے، سانحہ پشاور میں بھارت ملوث ہے۔ دریں اثنا بھارتی جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں نے پاکستانی فوجیوں کو مٹھائی پیش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ بارہ انفنٹری بریگیڈ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اوڑی سیکٹر میں واقع کمان چوکی پر اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو مٹھائی پیش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹنگڈار سیکٹر اور چکنڈا باغ میں بھی بھارتی فوجیوں نے پاکستان رینجرز کو مٹھائی پیش کی۔ دریں اثنا وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، خود مختاری، احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یوم جمہوریہ پر لکھے گئے مبارک بادی خط میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے  آپ اور آپ کی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت کے ساتھ تعاون اور دوستی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply