فلپائن میں باغیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں 45 اہلکار ہلاک

فلپائن میں باغیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں 45 اہلکار ہلاک

فلپائن میں باغیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں 45 اہلکار ہلاک

منیلا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی فلپائن کے صوبے Maguindanao میں باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن کے صوبے Maguindanao کے قصبے Mamasapano میں باغیوں سے تازہ جھڑپوں میں 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس انتہائی مطلوب دہشت گرد Zulkifli Abdhir کو گرفتار کرنے کے لیے باغیوں کے علاقے میں گئی جہاں باغیوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کی جگہ سے 45 سے زائد پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں اور اس کارروائی میں کوئی باغی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ مطلوب دہشت گرد بم بنانے کا ماہر ہے اور امریکا کی جانب اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال باغیوں نے حکومت کی جانب سے جنوبی علاقے کو خودمختاری دینے کی تجویز کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی جس کے بعد علاقے میں گزشتہ 40 سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کی امید کی جا رہی تھی۔

No comments.

Leave a Reply