جرمنی کے 48 فیصد باشندے اسرائیل کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں: رپورٹ

جرمنی کے 48 فیصد باشندے اسرائیل کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں

جرمنی کے 48 فیصد باشندے اسرائیل کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں

برلن۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی میں سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا  گیا ہے کہ ملک کے 48 فیصد باشندے اسرائیل کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں۔ ان میں دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے علاوہ یہودی بھی شامل ہیں۔  مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ”پیرتلسمان” نامی ایک تھینک ٹینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50 سال گذر جانے کے باوجود جرمن شہریوں کا یہودیوں کے بارے میں نظریہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ اگرچہ پچھلے 5 عشروں سے اسرائیل اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات بھی قائم ہیں مگر اس کے باوجود 48 فیصد باشندے اسرائیل کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کی ظالمانہ پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے نفرت کرنے والے باشندوں میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ایک تازہ عوامی سروے کے نتائج کے مطابق 18 سے 29 سال کے 54 فیصد شہری اسرائیل کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے یہودیوں کی اکثریت جرمنی کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 82 فیصد اسرائیلی جرمنی سے اسلحہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں 62 فیصد جرمن شہری اسرائیل سے دفاعی تعلقات کے قیام کے خلاف ہیں۔

No comments.

Leave a Reply