چین کے لیے پاکستان کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا: چینی وزیر خارجہ

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر خارجہ Wang Yi سے ملاقات کی

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر خارجہ Wang Yi سے ملاقات کی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سرکاری دورہ کے دوران بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز کانفرنس سے اہم ملاقاتیں کیں، اعلیٰ چینی قیادت نے پاکستان کی تشویش کو اپنی تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے لیے  پاکستان کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے چینی وزیر خارجہ Wang Yi سے ملاقات کی جس دوران میزبان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے پاکستان کو کوئی متبادل نہیں ہو سکتا اور دونوں ملکوں کی منزل ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کا آزمودہ دوست ہے، دونوں ملکوں کی دوستی شخصیات سے ماورائے اور پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے چیئرمین پیپلز کانفرنس Yu Zhengsheng سے بھی ملاقات کی جس دوران Yu Zhengshengنے کہا کہ پاکستان چین کس سب سے زیادہ بااعتماد دوست ملک ہے اور پاکستان کے خدشات ہمارے خدشات ہیں، چینی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر دوست ملک کی مدد کی جائے گی۔ جنرل راحیل نے چینی قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنانے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے، دنیا کو عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو سمجھنا ہو گا جبکہ دہشت گردی سے نمنٹنے کے لیے مزید تعاون اور فوکس کی ضرورت ہے۔

No comments.

Leave a Reply