مس یونیورس کا اعزاز کولمبین حسینہ کے نام

کولمبیا کی Paulina Vegaنے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ کا اعزاز جیت لیا

کولمبیا کی Paulina Vegaنے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ کا اعزاز جیت لیا

میامی ۔۔۔ نیوز ٹائم

کولمبیا کی Paulina Vegaنے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ کا اعزاز جیت لیا۔ 22 سالہ Paulina Vegaکو امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ وہ بگوٹا کی یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ ہیں۔ انہیں مقابلے میں شریک 88 حسینائوں میں سے منتخب کیا گیا۔ جبکہ آخری مرحلے میں امریکہ، جمیکا، نیدر لینڈ اور یوکرائن سے تعلق رکھنے والی حسینائوں کو مات دے کر وہ مس یونیورس قرار پائیں۔ 1958ء کے بعد وہ کولمبیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ امریکی شہر میامی میں ہونے والی تقریب میں کولمبیا کی حسینہ Paulina Vegaکو مس یونیورس کہہ کے بلایا گیا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی امریکی حسینہ ن Nia Sanchez نے انہیں گلے لگا لیا۔ یہ کولمبیا کو اب تک ملنے والا مس یونیورس کا دوسرا اعزاز ہے اس سے پہلے 8195ء میں Luz Marina Zuluagaنے کولمبیا کی جانب سے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا تھا۔ مس یونیورس کا تاج پہننے کے بعد پولینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا پوری دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہم اپنے مقاصد کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر متعدد شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ پPaulina Vega نے 10 میں سے 9.9 سکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی جو اس مقابلے کی تاریخ میں اب تک دیا جانے والا سب سے زیادہ سکور بھی ہے۔ اس بارے میں  Paulina Vega کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میں نے سلور رنگ کا گائون پہنا ہوا تھا۔ میں نے امریکہ کی  Nia Sanchez کو شکست دی۔ میں نے اپنی کامیابی کولمبیا کے سپورٹرز کے نام کر دی ہے۔ ہمیں اس موقع پر فخر ہے، میرے علاوہ 47 ملین کولمبینز کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ میرے ساتھ بہت سے لوگوں کی امیدیں وابستہ تھیں۔ میں اس ٹائٹل کے جتنے بھی مراحل سے گزری بہت سے لوگوں کی توقعات اور نیک تمنائیں میرے ساتھ تھیں۔  میرے لئے یہ جیت قومی فخر کی بات ہے۔ یہ میرے لئے ورلڈ کپ سے زیادہ اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ حسینائوں کی دنیا میں اہمیت ہوتی ہے۔ میں بہت سے مشکل مراحل میں سے گزری اور فائنل میں ناصرف پہنچی بلکہ فاتح بھی رہی۔ میں بہت باہمت ہوں اسی وجہ سے یہ میرا عزم تھا کہ میں یہ مقابلہ جیتوں گی۔ میرے اس ٹائٹل جیتنے کی خوشی سب کو ہے۔ مجھے میری فیملی اور میرے دوست کہہ رہے تھے کہ میں یہ ٹائٹل ضرور جیتوں گی کیونکہ مجھ میں اعتماد بہت زیادہ تھا۔ میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے کبھی نہیں ہچکچائی۔ اس بارے میں کولمبین صدر  Juan Manuel Santos کا کہنا ہے کہ ہمیں Paulina Vega کے یہ ٹائٹل جیتنے کی خوشی ہے۔ کولمبیا نے نئی مثال قائم کر دی ہے۔ یاد رہے کہ 63 ویں مس یونیورس مقابلے میں دس ججز نے ایک حسینہ کو منتخب کیا۔ اس مقابلے میں آسٹریلیا، انڈیا، جمائیکا، فلپائن، امریکہ کی حسینائیں 15 فائنلسٹ میں شامل تھیں۔

No comments.

Leave a Reply