مغوی جاپانی صحافی کینجی گوتو کی دوسری ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے

جاپانی صحافی  Kenji Goto کو دولتِ اسلامیہ گروہ نے یرغمال بنایا ہوا ہے

جاپانی صحافی Kenji Goto کو دولتِ اسلامیہ گروہ نے یرغمال بنایا ہوا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

 Kenji Goto ہونے کا دعوی کرنے والے شخص کی جانب سے آن لائن دوسری ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ جاپانی صحافی  Kenji Goto کو دولتِ اسلامیہ گروہ نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات بھیجی گئی فوٹیج میں نارنجی پیرا شوٹ کپڑے کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جسے ہتھکڑی لگی ہوئی ہے۔ ایک ریکارڈنگ میں کہا جاتا ہے کہ یہ اس کا آخری پیغام ہے۔ آدمی نے ہاتھ میں ایک شخص کی فوٹو اٹھا رکھی ہے۔ یہ فوٹو مقید اردنی پائلٹ سے مشابہ ہے۔ مبینہ شخص جاپانی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ وہ  Kenji Goto کی رہائی کے بدلے میں سزائے موت کے منتظر قیدی ساجدہ الرِشاوی کی رہائی کے لیے اردن کی حکومت پر دبائو ڈالے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کی رہائی میں رکاوٹ اردن کی حکومت ہے جو الرِشاوی کو گروہ کے حوالے کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔ مذکورہ خاتون پر سال 2005 ء میں اردن کے دارالحکومت عمان میں خودکش بم دھماکوں کا الزام ہے۔ گوتو ہونے کا دعویٰ کرنے والاشخص ویڈیو میں کہتا ہے کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ وہ پوچھتا ہے کہ اس کام میں کیا مشکل درپیش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ زندہ رہنے کے لیے اس کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں،  جبکہ پائلٹ کے پاس اس سے بھی کم وقت ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اردن کے حکومتی سربراہان کی جانب سے کسی بھی قسم کی مزید تاخیر کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ سربراہان اپنے پائلٹ کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ اور پائلٹ کی موت کے بعد اس کی اپنی باری ہے۔ اردنی پائلٹ کو دولتِ اسلامیہ گروہ نے قید میں رکھا ہوا ہے۔ اردن میں حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ Goto کے بدلے میں الرِشاوی کو رہا کر دیں۔

No comments.

Leave a Reply