تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان نہیں: اوپیک

اوپیک کے سیکرٹری جنرل Abdullah al-Badri

اوپیک کے سیکرٹری جنرل Abdullah al-Badri

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی خام تیل کی یومیہ رسد میں رواں سال جنوری کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار بیرل اضافہ ہوا جس کی وجہ انگولا کی برآمدات اور سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک میں تیل کی پیدا وار میں اضافہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اوپیک نے گزشتہ سال نومبر میں ہونیوالے اجلاس کے دوران خام تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے بجائے مارکیٹ شیئر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اوپیک کی رواں سال جنوری کے دوران تیل کی یومیہ رسد اضافے سیس 30.37 ملین بیرل رہی جو کہ دسمبر 2011 ء کے دوران 30.24 ملین بیرل یومیہ تھی۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پرکمی کے باعث اوپیک کو دبائو کا سامنا ہے تاہم اوپیک نے اپنے اجلاس کے دوران تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپیک کے سیکرٹری جنرل Abdullah al-Badri نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ خام تیل کی قیمتیں اپنی کم ترین سطح پر جا چکی ہیں اور اب تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران انگولا کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 1.80 ملین رہی جبکہ نائیجیریا میں بھی خام تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply