ورلڈ کپ 2015 : افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی اور آئرش ٹیم، یو اے ای سے دو وکٹوں سے فتح یاب

افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

ڈوینڈن،  برسبین ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرکٹ عالمی کپ کے پول اے کے میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سکاٹ لینڈ نے افغانستان کے خلاف مقررہ 50 اوور میں 210 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان نے 49.3 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ افغانستان کو بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب س Samuillah Shenwari  96 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ اس وقت افغانستان کی آخری وکٹ تھی اور اس کو جیتنے کے لیے 18 رنز درکار تھے۔ افغانستان کو شروع ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب نوروز منگل 7 اور اصغر 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جاوید عمری آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے انہوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 سکور کیے، افغانستان کی چوتھی وکٹ 88 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نبی ایک رنز، پانچویں کھلاڑی اسفر زرئی صفر پر آئوٹ نجیب اللہ 4 رنز، گلبدین نائب بھی صفر، آٹھویں کھلاڑی دولت زردان تھے جنہوں نے 9 رنز بنائے۔ افغان بالروں نے میچ سکاٹ لینڈ کی ٹیم پر دبائو برقرار رکھا جس میں Shapoor Zadran نے 4 دولت زداران نے 3  وکٹ حاصل کی۔ سکاٹ لیند کی جانب سے ماجد حق اور میٹ میکن 31 رنز بنائے جو ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ سکور تھا۔ میچ میں افغانستان کی آخری بال جو شاہ پور زداران نے کروائی سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 210 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

آئرش ٹیم، یو اے ای سے دو وکٹوں سے فتح یاب

آئرش ٹیم، یو اے ای سے دو وکٹوں سے فتح یاب

ورلڈ کپ میں گرواپ بی کے میچ میں آئر لینڈ پر چھائے شکست کے بادل یو اے ای پر برس گئے، میچ میں آئرش ٹیم یو اے ای کی جانب سے دیئے 279 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہو کو سنھبل گئی اور  2 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ بدھ کو برسبین میں کھیلے گئے میں آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو Shaiman Anwar کی سنچری کی بدولت یو اے ای نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ Shaiman Anwar نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 78 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ Shaiman Anwar نے پہلے خرم خان اور پھر امجد جاوید کے ساتھ مل کر اہم شراکت قائم کیں اور ٹیم کو ایک اچھے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔ وہ 106 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شائمان کے علاوہ امجد جاوید نے 42 خرم خان نے 36 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے  Kevin O’Brien ، Alex Cusack، سورنسن اور Paul Stirling نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آئرش کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 4 رنز پر اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا، پال سٹرلنگ تین رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے ایڈ جوائس کے ساتھ مل کو دوسری وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 72 تک پہنچ ادیا، یہاں پر امجد جاوید نے جوائس کی وکٹ لے کر اہم شراکت توڑ ڈالی، جوائس نے 37 رنز بنائے، ان کے آئوٹ ہونے کے بعد پورٹر فیلڈ کی ہمت بھی جواب دے گی اور وہ 37 رنز بنا کر محمد توقیر کی گیند پر بولڈ ہو گئے، نیل اوبرائن 17 رنز بنا کر محمد توقیر کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر  Gary Wilson نے بالبرنی کے ساتھ مل کر عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 74 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا، محمد نوید نے بالبرنی کی وکٹ لے کر ایک بار پھر شراکت توڑ ڈالی، بالبرنی 30 رنز بنا سکے، اس کے بعد کیون اوبرائن نے ولسن کا ساتھ دیا، اوبرائن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب پٹائی کی اور 25 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، اوبرائن 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، 267 رنز پر آئرش ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب گیری ولسن 80 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر محمد نوید کی گیند کا نشانہ بنے لیکن آخری اوور کی دوسری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر فتح آئرش کے نام ہوئی۔ ولسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply