موت کا سین عکسبند کراتے اداکارہ کا اپنا دل بند ہو گیا

برطانوی اداکارہ Elaine Rhoades

برطانوی اداکارہ Elaine Rhoades

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی اداکارہ ایک فلم میں اپنی موت کا سین فلماتے ہوئے اس قدر کھو گئی کہ اس کا اپنا دل ہی بند ہو گیا اور اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ چار بچوں کی ماں 53 سالہ Elaine Rhoades ایک فلم میں گینگسٹر  کی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں اور فلم میں ایک جذباتی سین تھا جس میں دل بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے، یہ سین فلماتے ہوئے اس خاتون نے سارا دن محنت کی لیکن رات کو جب وہ گھر گئی تو وہاں اس کا دل حقیقت میں بند ہو گیا۔ خاتون اداکارہ کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ”دل ٹوٹ جانے” کی وجہ سے خاتون کی یہ حالت ہوئی۔ ایسا انسان کے ساتھ تب ہوتا ہے جب اس کا دل برے طریقے سے ٹوٹ جائے۔ خاتون نے بتایا کہ فلم میں وہ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے جو مر کر اپنے بیٹے سے بچھڑ جاتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ فلم میں بیٹے کی عمر اور حقیقی زندگی میں اس کے بیٹے کی عمر برابر ہے اور دوران ایکٹنگ وہ اس قدر سین میں کھو گئی کہ اسے لگا کہ یہ سب حقیقت ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ سارا دن مرنے کی ایکٹنگ کر کے شام کو جب وہ گھر گئی تو شام میں اس کی حالت غیر ہو چکی تھی اور اگلی صبح اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply